پاکستان کے ایک وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت جلد ان کی رہائی کا فیصلہ کرے گی۔
پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔
اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس ا??ر محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔
پاکستانی وف?? میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے بات چیت مثبت رہی۔
مزید پڑھیے: عافیہ صدیقی کیس؛ مجھے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو لکھے خط واپس لینے کا کہا گیا، فوزیہ صدیقی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ا??ریکی حکومت بھی 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا فیصلہ کر لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ ا??سانی حقوق کا عالمی مسئلہ ہے۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ نے کہا کہ ا??ہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔